کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانگریس ضلع دفتر میں جمعرات کے روز میڈیا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ جس میں کانگریس پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سینئر کانگریس رہنما سابق رکن قانون ساز کونسل تنور چنا ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حمایت سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ 9 جنوری کو تہنیت پیش کی جائے گی اور انہیں کانگریس پارٹی میں شامل کر لیا جائے گا۔