اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: گرام پنچایت انتخابات میں بی جے پی کو سبقت، کانگریس بنی دوسری پارٹی - اردو نیوز کرناٹک

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے تمام 4173 گرام پنچایت نشستوں کے انتخاب کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق گلبرگہ کے 28 گرام پنچایت کے لئے 523 امیدوارو کامیاب ہوئے ہیں۔

gram panchayat election result of gulbarga district
گرام پنچایت انتخابات میں بی جے پی آگے، کانگریس دوسرے نمبر پر

By

Published : Jan 1, 2021, 6:34 PM IST

اسی طرح الند تعلقہ کے 36 گرام پنچایت کے 600 امیدوار، افضل پور تعلقہ کے 28 گرام پنچایت کے 498 امیدوار، کملاپور تعلقہ کے 16 گرام پنچایت کے 270 امیدوار، کالگی تعلقہ کے 14 گرام پنچایت کے 239 امیدوار، شاہ آباد تعلقہ کے 4 گرام پنچایت کے 90 امیدوار، یڈرامی تعلقہ کے 15 گرام پنچایت کے 261 امیدوار، جیورگی تعلقہ کے 23 گرام پنچایت کے 369 امیدوار، چیتاپور تعلق کے 24 گرام پنچایت کے 410 امیدوار، چنچولی تعلقہ کے 27 گرام پنچایت کے 460 امیدواروکامیاب ہوئے ہیں۔

اسی طرح 242 گرام پنچایتوں کے لئے 4173 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں کل ضلع کے 261 گرام پنچایتوں کے انتخابات میں بی جے پی پارٹی کو 1910، کانگریس پارٹی کو 1302، جنتادل سیکولر کو 155 اور دیگر 55 بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بنگلور: 'حکومت ہم سے ہماری زمین نہ چھینے'

یہاں پر صرف کانگرس اور بی جے پی کے امیدوار کے درمیان مقابلہ رہا، جس میں بی جے پی کو پہلا اور کانگریس کے دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details