ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کا ایک سو سالہ قدیم سرکاری اردو پرایمری اسکول خستہ حالی کا شکار ہے-
اس موقع پر ایک طالبعلم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول ضلع ہاویری کے ہرے کیرور شہر کا سب سے بڑا سرکاری اردو پرایمری اسکول ہے-

انہوں نے کہا کہ اس اسکول کو تقریبا سو سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہاں سے تعلیم یافتہ کئی طلبا ڈاکٹر، انجنئر، اور دیگر بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں.
اسکول کی خستہ حالی کی بات کریں تو یہاں کی عمارتیں، چھت اور دیواریں کافی بوسیدہ اور کمزور ہو گئیں ہیں-
موسم برسات میں کلاس روم پانی سے بھر جاتے ہیں، طلبا کو پڑھائی کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'
کئی مرتبہ اس اسکول کی صورتحال سے متعلق محکمہ تعلیم کے افسران سے شکایت کی گئی تاہم اس سلسلے میں کوئی تعمیری اقدام نہیں کیا جا رہا ہے-