بنگلور:مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر و معروف صنعتکار افسر پاشا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ صنعتکاروں کے کیا مسائل ہیں اور ان کے حل کے تئیں حکومتوں کی جانب سے کیا کیا جاسکتا ہے۔ افسر پاشا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ 'آنٹرپرنیورز فوجیوں سے زیادہ خطرہ مول لیتے ہیں'، کہا کہ آنٹرپرنیورز بلا شبہ اپنے آپ کو خطرے میں ڈالتا ہے تاکہ خود مختار بنے اور دوسروں کے لیے مواقع فراہم کرے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک کاروباری نہ صرف دوسروں کی روزی کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ ملک کی اکنامکس و جی ڈی پی کے فروغ میں بھی کانٹریبیوٹ کرتا ہے۔ افسر پاشاہ کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو کئی سہولیات جیسے پروویڈینٹ فنڈ، ای ایس آئی، میڈیکل فیسیلیٹیز، پینشن وغیرہ دیئے جاتے ہیں جب کہ آنٹرپرنیور سرمایہ لگاکر، کڑی محنت و مشقت کر کے اوروں کے کام کاج کا بھی ذریعہ بنتا ہے، اس کو اس قسم کی کوئی سہولیت حاصل نہیں ہے۔