اس موقع پر آٹو ڈیلرز اسوسیشن کے صدر شیخ احمد نے بتایا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران آٹو ڈرائیورز کو پیش آنے والی پریشانیوں کے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت کو مکتوب روانہ کیا تھا کہ اس پیچیدہ مسئلہ کے متعلق کوئی حل نکالیں لیکن انہیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔
آٹو ڈرائیورز میں راشن کٹس تقسیم - بنگلور تازہ ترین خبریں
شہر کے قدیم ادارہ بنگلور آٹو ڈیلرز اینڈ ڈرائیورز ایسوسیشن کی جانب سے کل 2000 مجبور و مستحق آٹو ڈرائیورز کو راشن کٹس تقسیم کیا گیے۔
حکومت آٹو ڈرائیورز کی گہار بھی سنے
اس موقع پراسوسیشن کے ذمہ داران نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہر بھر میں کم و بیش 1،35000 آٹو ڈرائیورز ہیں اور اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے مجبوری کے حالات میں اپنے ایام گزار رہے ہیں۔