اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhagwanth Khuba Bidar Visit حکومت درجنوں اسکیم کے تحت کام کر رہی ہے، بھگونت کھوبا - بی جے پی کے رکن پارلیمان بگونت کھوبا

بی جے پی کے رکن پارلیمان بگونت کھوبا نے کرناٹک کے بیدر میں ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی مستحقین کے کھاتوں میں براہ راست رقم جمع کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں پر کام کر رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 16, 2023, 1:50 PM IST

بیدر:مرکزی وزیر اور بیدر کے رکن پارلیمان بھگونت کھوبا نے بیدر میں منعقد ایک پروگرام میں مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی وریاستی اسکیمات سے متعلق ایک بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس حکومت کی طرف سے ریاست بھر میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی جی فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتوں میں براہ راست رقم جمع کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں پر کام کر رہے ہیں۔ یہ ملک میں ایک نئی تبدیلی لانے کی کوشش ہے، ہماری ریاست کے بہت سے سینئر وزیر اہل مستحقین کو ان کے کھاتوں میں براہ راست رقم جمع کروانے کا کام کر رہے ہیں، جس سے دلالوں کی لعنت سے بچا جا سکے گا۔
کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے مزید کہا کہ ملک کے کروڑ لوگوں کو ڈبل انجن والی حکومت سے فائدہ ہوا ہے، نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بننے کے بعد سرکاری اسکیموں کو تیزی کے ساتھ لا رہے ہیں۔ غریبوں کو ان کی دہلیز پر، غریبوں، دلتوں، پسماندہ لوگوں اور کسانوں کو درجنوں سرکاری اسکیمیں دی جارہی ہیں۔ مرکزی وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غریب خواتین کو مفت گیس سلنڈر دیا گیا ہے اور غریب لڑکیوں کے گھروں میں 13 کروڑ بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ ہماری حکومت نے 3.5 کروڑ ہاؤسنگ یونٹ فراہم کیے ہیں، 18 کروڑ گھروں کو بجلی سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریبوں کو اسپتالوں میں 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے، حاملہ خواتین کو 5 ہزار روپے دیا جا رہا ہے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے ذریعہ ملک کی کروڑ غریب لوگوں کو مفت میں اپنے بینک کھاتہ کھولنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کورونا بحران کے دوران مفت ویکسین دی گئی کرشی سمان یوجنا سے 11.5 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند یوریا ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مرکزی و ریاستی سطح پر عوام کو سرکاری اسکیمات سے کئی فائدے پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Workers Of Many Parties Joined JDS مختلف پارٹیوں کے کارکنان جے ڈی ایس میں شامل

ABOUT THE AUTHOR

...view details