بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع ایڈمنسٹریٹو مڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل نے کہ اکہ بچے کی پیدائش کے بعد ہی والدین کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے برتھ سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ ہسپتال انتظامیہ کی اس پہل سے لوگوں میں خوشی پائی جا رہی ہے۔Government Hospitals Provide Birth Certificate In Bidar In Karnataka
برتھ سرٹیفیکٹ ہسپتال میں دیا جائے گا بیدر ضلع ایڈمنسٹریٹو مڈیکل آفیسرسہیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک حکومت نے بچوں کی پیدائش کے بعد سرٹیفیکیٹ کے معاملے میں کئی اہم قدم اٹھائی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو راست فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے جب بچہ پیدا ہوتا تھا تو صرف ایک پیپر پر بچے کا نام اور دیگر تفصیلات دی جاتی تھی۔گارجین اس کاغذ کو لے کر میونسپلٹی میں جاتے تھے اور وہاں سے برتھ سرٹیفیکیٹ دیا جاتاتھا،لیکن اب سب کچھ بدل چکا ہے۔ہسپتال سے ہی برتھ سرٹیفیکیٹ مل جائے گا۔
مزید پڑھیں:Karnataka Govt on Mask کرناٹک میں بند جگہوں پر ماسک پہننا لازمی
ان کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بہتر سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہے۔لوگوں کو اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنی چاہئے ۔اس کے ساتھ ساتھ گارجین کو اس سلسلے میں بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں کرناٹک حکومت کے اس منصوبے سے وہ بھر پور فائدہ اٹھا سکے ۔Dr Sohail Says Government Hospitals Provide Birth Certificate In Bidar In Karnataka