کرناٹک کے وزیر برائے ریوینیو آر اشوک نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں Corona Cases In Karnataka کے معاملات میں اضافے کے چلتے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ آر اشوک نے وزیراعلیٰ بسواراج بومائی کی صدارت میں آفیشیلز اور ماہرین کی میٹنگ میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اس وقت ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جمعہ کو ایک اور میٹنگ کریں گے، اس میٹنگ میں ہم تازہ اور سخت اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں گے جن پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'آئندہ اجلاس میں حکومت عوام کے مفاد میں فیصلہ کرے گی۔ اگر جمعہ تک کووڈ کیسز کم ہو جاتے ہیں تو ہم اچھی خبر کی توقع کر سکتے ہیں، یعنی جو پابندیاں نافذ کی گئی ہیں ان میں رعایت کے متعلق غور کیا جائے گا.
No Lockdown in Karnataka: کرناٹک حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: وزیر آر اشوک - Corona Cases In Karnataka
ریاست کرناٹک میں روزانہ تقریباً 30 کووڈ پازیٹیو کیسز درج ہورہے ہیں جب کہ ہر روز کم و بیش 10 افراد اس وبا سے ہلاک ہورہے ہیں۔ دارالحکومت بنگلور ہی میں کُل تعداد میں سے تقریباً 50 فیصد کیسز درج ہورہے ہیں۔
Reporter : MOHAMMED RAFIQ MULLA
یہ بھی پڑھیں:
- Supreme Court Takes Notice of Orphans: سپریم کورٹ نے کووڈ کی وجہ سے یتیم ہوئے بچوں کا آج نوٹس لیا
- Corona Cases In Karnataka:'کورونا پر قابو پانے کے لیے 4-6 ہفتوں تک احتیاط ضروری ہے'
واضح رہے کہ ریاست بھر میں روزانہ تقریباً 30 کوویڈ پازیٹیو کیسز درج ہورہے ہیں جب کہ ہر روز کم و بیش 10 افراد اس وبا سے ہلاک ہورہے ہیں اور دارالحکومت بنگلور ہی میں Corona Positive Cases In Bengaluru کل تعداد میں سے تقریباً 50 فیصد کیسز درج ہورہے ہیں.
وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں ویک اینڈ کرفیو بھی شامل ہے.