اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت اساتذہ کو کورونا واریئر قرار دے: واسو - etv bharat urdu

کرناٹک میں بہوجن سماج پارٹی کے نائب صدر واسو نے کہا کہ کورونا ٹاسک کے طور پر اساتذہ کام کررہے ہیں۔ ریاستی سرکار انہیں ڈاکٹروں کی طرح کورونا واریئر قرار دے اور تمام سہولیات فراہم کرے۔

kr_bid _03 _statement _photo _Kaur 10022
اساتذہ کرام کو کورونا واریئر قرار دے سرکار: واسو

By

Published : May 25, 2021, 12:19 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کے نائب صدر واسو نے کہا کہ کرناٹک میں کورونا ٹاسک کے طور پر ریاست کے اساتذہ کام کر رہے ہیں مگر ابھی تک حکومت کی جانب سے ان کو کورونا واریئر نہیں قرار دیا گیا ہے۔


اساتذہ اس کام میں پیچھے نہیں ہیں وہ بھی ڈاکٹروں کی طرح کورونا مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کو اب تک ماسک، سینیٹائیزر اور دستانے فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی فوری طور پر ڈیوٹی پر موجود اساتذہ کو تمام حفاظتی انتظامات کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے۔


واسو نے کرناٹک کے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ضمنی انتخابات میں جن اساتذہ نے کی کورونا ڈیوٹی کے دوران موت ہوئی ہے۔ ایسے اساتذہ کے لواحقین کو معاوضہ دے اور ویکسین فراہم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details