ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کو تعلیمی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل مانا جاتا ہے۔ ضلع بیدر ایک طرف جہاں تاریخی عمارتوں کے لیے پوری دنیا میں مشہور و معروف ہیں دوسری جانب علم کو فروغ دینے میں ضلع بیدر ریاست بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
ان ہی اداروں میں سے ایک ہے گلوبل ہائی اسکول۔ آج شہر کے رنگ مندر میں گلوبل اسکول کا سالانہ فنکشن کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر رحیم خان، نسیم الدین پٹیل اظہر پاشا محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ ذمہ داران شہر کے معروف علمائے کرام اور سیاسی قائدین و غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے مہمانان خصوصی کے طور پر اس اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ' گلوبل سکول نے بہت ہی کم وقت میں بہت زیادہ نام کمایا ہے۔ شہر میں یوں تو کئی تعلیمی ادارے ہیں مگر گلوبل اسکول کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں دنیاوی وہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو کافی توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے دیگر تعلیمی اداروں کے مقابلے میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔'
سرکل پولیس انسپکٹر برائے خواتین نے کہا کہ 'ہر اسکول والے اپنا سالانہ پروگرام اپنے اسکول یا کالج میں مناتے ہیں مگر گوبل اسکول کے ذمہ داران نے اس پروگرام کو سرکاری ادارے رنگ مندر میں اس پروگرام کا انعقاد کیا مجھے اس بات کی خوشی ہے۔'