بندہ نواز درگاہ شریف کا عرس شریف قریب ہے۔ اس موقع پر زائرین کی کثیر تعداد عرس میں حصہ لیتی ہے۔ زائرین کو تکلیف نہ ہو اس کے لیے انتظامیہ نے ازسرنو کئی تعمیراتی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رکن پارلیمان امیش جادھو تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچے - ,P UMESH JADHAV
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے نومنتخب رکن پارلیمان امیش جادھو آج دوسری مرتبہ حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے اطراف میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچے۔
رکن پارلیمان امیش جادھو تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچے
نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' میں راستوں اور ڈرینج کے کاموں کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ مجھے حضرت خواجہ بندہ نواز کی دعا اور شرن بسویشور کے آشرواد سے گلبرگہ کے عوام کی خدمت کا موقع ملا'۔
انہوں نے گلبرگہ کی ترقی کے لیے اور یہاں کی عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لیے ہمیشہ پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے رہنے کا تیقن دیا۔