اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایک زبان کو قومی زبان کا درجہ دینا درست نہیں' - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر نے کہا کہ بھارت میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں اور اسی طرح ان کی زبانیں بھی مختلف ہیں جو ان کی شناخت بھی ہیں۔

Breaking News

By

Published : Sep 20, 2019, 11:00 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:35 AM IST

ضلع بیدر کے راشٹریہ مسلم مورچہ بسواکلیان کے صدر اکرام الدین کھادی والے نے ہندی زبان کو قومی زبان کا درجہ دیے جانے کے امیت شاہ کے بیان پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں جو الگ الگ تہذیب کے ہیں اور ان لوگوں کی اپنی اپنی مادری زبانیں ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ زبردستی کسی ایک زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔

راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں اسی طرح ان کی زبانیں بھی مختلف ہیں جبکہ ملک میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہماری اپنی ہیں۔

اکرام الدین نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مادری زبان کا پاس و لحاظ رکھنا چاہیے

انہوں نے مزید کہا کہ زبان کا تعلق ریاست اور وہاں کی تہذیب و ثقافت سے ہوتا ہے اور تہذیب و ثقافت ہی انسان کی شناخت ہوتی ہے۔

اکرم الدین کھادی والے نے کہا کہ کسی ایک زبان کو قومی زبان کا درجہ دینا درست نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 9:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details