مولانا مونس کرمانی صدر صفا بیت المال بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن سوشل میڈیا اخبارات میں مسلم لڑکیوں کے مرتد ہونے کی خبریں اور واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے جو کافی افسوس کی بات ہے۔
مسلم لڑکیوں کا غیر مسلم لڑکوں سے شادی کرنے کے واقعات میں اضافے کا سبب گھروں میں دین کا نہ ہونا ہے جس سے مسلم لڑکیوں کی دنیا و آخرت دونوں برباد ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ایک مکمل پاک صاف اور نجات والا دین ہے جو کوئی اس دین سے دوری اختیار کرے گا اس کی دنیا و آخرت دونوں تباہ و برباد ہوگئی۔