اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں تاکہ وہ قوم و ملت کا سرمایہ بنیں' - global shaheen college today news

پری یونیورسٹی کالج میں کامیاب ہونے والے طالبات کے لیے شہر تمکور کے گلوبل شاہین کالج میں ایک کونسلنگ سیشن و کریئر گائڈینس پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہان مقریرین نے لڑکیوں کی تعلیم کو وقت کا تقاضہ قرار دیا۔

'لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں تاکہ وہ قوم و ملت کا اثابہ بنیں'

By

Published : Nov 16, 2021, 9:49 PM IST

Updated : Nov 16, 2021, 9:55 PM IST

رواں برس پری یونیورسٹی کالج میں کامیاب ہونے والے طالبات کے لیے کرناٹک کے شہر تمکور کے گلوبل شاہین کالج میں ایک کونسلنگ سیشن و کریئر گائڈینس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔


اس موقع پر بات کرتے ہوئے گلوبل شاہین کالج کے مہتمم افضل شریف نے کہاکہ پری یونیورسٹی کے بعد جو کہ طلباء کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے، اس موقع پر انہیں رہنمائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کیرئیر و روشن مستقبل کے لئے بہتر مواقع کا انتخاب کرسکیں'۔

ویڈیو
اس موقع پر معروف عالم دین مولانا مقصود عمران رشادی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنا سرمایہ لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کریں کہ وہ مستقبل میں نہ صرف اپنے خاندان بلکہ قوم و ملت کے لیے اثاثہ بنکر انسانیت کی خدمت کریں۔'اجلاس کے بعد کامیاب طالبات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ لڑکیاں ہر میدان میں ہر اعتبار سے مسابقت میں آگے رہ سکتی ہیں کہ وہ محنت کش ہیں۔ مزید طلبات کا کہنا ہے ہے پردہ ہرگز حصول تعلیم میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔کووڈ وباء و لاک ڈاؤن سے غریبوں و متوسط طبقات کے لیے ہیدا ہوئے دردناک حالات کا حوالہ دیتے ہوئے، افضل شریف نے حکومت کرناٹک سے اپیل کی کہ اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیمز کو پھر سے شروع کریں تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں منقطع نہ ہوں'۔
Last Updated : Nov 16, 2021, 9:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details