کرناٹک کے ضلع یادگیر کے دبیر پورہ کالونی میں کچرا دان نہ ہونے کی وجہ سے عوام سڑک کے دونوں جانب کچرا ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے اس راستے سے گزرنے والے راہگیروں کو کافی مشکل پیش آ رہی ہیں۔
یادگیر: دبیر پورہ کالونی میں کچرے کا انبار، بلدیہ سے صفائی کا مطالبہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین شاخ یادگیر کے صدر ذاکر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبیر پورہ والی جانے سڑک کے کنارے کچرے کے انبار سے بدبو پیدا ہو رہی ہے۔
یادگیر: دبیر پورہ کالونی میں کچرے کا انبار، بلدیہ سے صفائی کا مطالبہ کچرا دان نہ ہونے کی وجہ سے کچرا نالے میں جا رہا ہے جس کی وجہ سے پانی رک جا رہا ہے اور پانی روکنے سے مچھر پیدا ہو رہے ہیں۔
یادگیر: دبیر پورہ کالونی میں کچرے کا انبار، بلدیہ سے صفائی کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ ایک طرف محکمہ صحت لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، خاص کر چھوٹے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں، دوسری طرف محکمہ بلدیہ شہر میں صاف صفائی پر توجہ نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں اس طرح کے کچرے کے انبار نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ذاکر احمد نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کے کمشنر سے دبیر پورہ علاقے میں کچرے کی صفائی کرنے کی اپیل کی، ساتھ ہی عام لوگوں کو کچرا ڈالنے کے لیے کچرا دان کی سہولت مہیا کروائیں تا کہ یہ لوگ کچرا دان میں ہی کچرا ڈال سکیں۔