گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے حلیمہ انگلش میڈیم اسکول میں فن فیر پروگرام منعقد ہوا ۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلباءکو چیلنجز کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا کیا جا سکتا ہے،پروگرام کے دوران طلبا نے مختلف اسٹال لگائے۔لوگوں نے طلبا کی کوششوں کی جم کر تعریف کی۔
اس موقع پر حلیمہ انگلش میڈیم اسکول کے چیرمین امجد جاوید نے پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات کی چھوپی ہوئی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے اور انھیں ہر میدان میں چیلنجز کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا کر نے کے مقصد سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ہر سال حلیمہ انگلش میڈیم اسکول میں اس طرح کے پروگراموں منعقد کیا جاتا ہے ۔