اردو

urdu

ETV Bharat / state

Friday Prayers Held Peacefully in Bidar بیدر میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی - چار افراد گرفتار

بیدر میں دسہرہ کے موقع پر دیر رات گئے ریلی کے دوران کچھ فرقہ پرستوں نے محمود گاوان مدرسہ میں واقع مسجد کے مینار کے حصے میں پوجا کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ویڈیو بناکر وائرل کر دیا تاکہ شہر میں امن اور بھائی چارہ کے ماحول کو خراب کیا جا سکے۔ Friday Prayers Held Peacefully in Bidar

بیدر میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی
بیدر میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی

By

Published : Oct 7, 2022, 6:33 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں دسہرہ کے موقع پر فرقہ پرستوں نے ماحول کو بگاڑنے کی بھر پور کوشش کی ۔ شہر کے مسلم ذمہ داران نے صبح مسجد پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس معاملے میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے چار افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔وہیں آج بیدر شہر میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی۔Friday Prayers Held Peacefully in Bidar

بیدر میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی

خدمت فاؤنڈیشن بیدر کے چیئرمین منصور احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران دسہرہ کی رات میں پیش آئے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کی آڑ میں شہر کی پرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے رات دو بجے شرپسندوں نے ایک مذہبی ریلی میں جس طرح کی حرکت کی وہ قابل مذمت ہے۔ Friday Prayers Held Peacefully in Bidar

لیکن افسوس اس بات کا بھی ہے کہ پولیس کی موجودگی میں یہ حرکت کی گئی مسلم رہنماؤں اور عوام کی سخت ناراضگی اور احتجاج کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس نے نو افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے جن میں چار افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے باقی کے پانچ افراد اب بھی فرار بتائے گئے ہیں۔ Hindutva Mob Performs Puja at Masjid

منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ اس واقعے کو لے کر عوام میں کافی دہشت اور خوف کا ماحول پیدا ہوا تھا آج جمعہ کی وجہ سے بھی عوام میں یہ بات گشت کر رہی تھی کہ بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا اور ایک یادداشت دی جائے گی لیکن پولیس محکمہ کی بروقت کاروائی کی وجہ سے عوام کا غصہ کم ہوا ۔ محکمہ پولیس نے نو افراد کے خلاف کیس درج کیا اور ان میں سے چار افراد کو گرفتار بھی کیا ہے منصور قادری نے باقی پانچ افراد کو بھی جلد گرفتار کرنے اور اس ناخوشگوار واقعے کی رات ریلی میں تعینات پولیس والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Puja At Masjid In Bidar

یہ بھی پڑھیں : Hindutva Mob Performs Puja at Masjid پولیس کی بروقت کاروائی، نو افراد کے خلاف مقدمہ درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details