بنگلور:آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تعلیمی ادارہ فیلکن فاؤنڈیشن Falcon Foundation کی جانب سے تقریباً ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے مذہبی و تعلیمی رہنماؤں کی قیادت میں فریڈم واک کا اہتمام کیا۔ فریڈم واک کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں مسلم، ہندو و مسیحی رہنما موجود رہے اور اس موقع پر ملک میں بھائی چارے، اخوت و محبت کے فروغ کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے جانے کی بات کہی گئی۔ اس موقع پر طلباء نے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا اور عہد کیا کہ وہ مستقبل میں ملک و ملت کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ وہیں مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی ترقی تبھی ممکن ہے جب دستور کی پاسداری ہو اور مذہبی رواداری کے لیے کام کیے جائیں۔ Unity In Diversity
Freedom Walk In Bengaluru یوم آزادی کے موقع پر فریڈم واک کا اہتمام - فیلکن فاؤنڈیشن
بنگلور میں ملک کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر 1000 سے زائد طلباء نے فریڈم واک کا اہتمام کیا۔ Freedom Walk Held In Bengaluru
یوم آزادی کے موقع پر فریڈم واک کا اہتمام