ڈاکٹر مہیش ریڈی سدھی وینایک ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 ستمبر کو سپتا گری ہاسپٹل بنگلور کے تعاون سے شہریان یادگیر کے لیے فری میڈیکل ہیلتھ کیمپ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا دوسرا مفت کیمپ ہے۔ گذشتہ کیمپ میں 300 لوگوں کی تشخیص کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں چار امراض کے ماہر ڈاکٹر دل، گردہ، کینسر، رگوں کے ماہر ڈاکٹرس اس کیمپ میں شرکت کریں گے۔
اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک ہی جگہ پر مختلف امراض کا مفت چیک اپ کرانا اور ان کو دوا دینا ہے۔
یادگیر میں ان تمام امراض کے ماہرین ڈاکٹرس کی کمی ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔