اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں مفت طبی کیمپ منعقد - گلبرگی کی خبریں

اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر وکرم نے کہا، کیمپ کے انعقاد کا مقصد ہر مزدور و غریب کا مفت میں علاج کرانا اور انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کرانا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی انھوں نے لوگوں سے اپیل کی۔

گلبرگہ میں مفت طبی کیمپ منعقد
گلبرگہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

By

Published : Feb 20, 2021, 8:26 AM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں واقع یونائیٹڈ اسپتال کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مذکورہ اسپتال کے نو سال مکمل ہونے کی خوشی میں مفت ہیلتھ میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔

گلبرگہ میں مفت طبی کیمپ منعقد

اس موقع پر اسپتال کے ایم ڈی ڈاکڑ وکرم رنگاریڈی نے کہا اسپتال کے نو سال مکمل ہونے کےموقع پر مفت ہیلتھ کیمپ منعقد کرتے ہوئے غریب، مزدور لوگوں کے لیے لیب ٹسٹ اور دوائی دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر ہر بیماری کے ڈاکٹرز موجود ہیں۔کم سے کم ایک ہزار افراد کو مفت ہیلتھ چیکپ اور مفت میڈیسن دینے کا اہتمام کیاگیا ہے۔انھوں کہا اس کیمپ کامقصد ہر مزدور غریب اپنا علاج کروائے۔اس موقع سے فائدہ اٹھانے انھوں نے لوگوں سے اپیل کی۔

اس موقع پر شہر کے سماجی، ملی، مذہبی خدمت گزار اورصحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details