ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے گاندھی اسکول Gandhi School کے احاطے میں آج مفت میگا طبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سپتا گری ہسپتال بنگلور Sapthagiri Hospital Bangalore کے اشتراک سے اس میگا فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، اس کیمپ میں ممتاز ماہرین ڈاکٹرز نے مختلف امراض کا چیک کیا اور ادویات بھی دی۔
اس موقع پر راجیش مینیجر سپتا گری ہسپتال بینگلور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ہر چار ماہ میں اس طرح کا مفت معائنہ کیمپ رکھتے ہیں، جس میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے بینگلور بھی لے جایا جاتا ہے، جہاں پر ان کا کامیاب علاج اور آپریشن کیا جاتا ہے جو مفت ہوتا ہے۔