کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں عوامی فلاحی تنظیم ملت ٹرسٹ کی جانب سے کئی عوامی فلاحی کام کیے جارہے ہیں۔ ملت ٹرسٹ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں غریب مستحق افراد میں مسلسل ایک مہینے کے راشن کا انتظام کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے سرکاری و غیرسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے متعلقین کو کھانا، سنیٹائزر اور ماسک جیسے چیزیں تقسیم کی گئی۔
لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ملت ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شہر کے مسلم شادی محل میں منعقدہ اس ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ میں 200 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لے کر اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔