گلبرگہ، کرناٹک:ریاست کرناٹک گلبرگہ کے منور ملٹی اسپیشلٹی اسپتال اور سلم جن آندولن کرناٹک تنظیم کی جانب سے سپور سدھا روڈ مندر میں مفت ہیلتھ کیمپ کا افتتاح گلبرگہ ایم امیش جادھو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر منور اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر فاروق منور نے کہا کہ منور اسپتال اور سلم جن آندولن کرناٹک تنظیم کی جانب شہر کے 53 سلم علاقوں کے لیے مفت ہیلتھ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ تاکہ سلم علاقے کے عوام کو امداد مل سکے۔ Free Health Camps in 53 Slum areas in Gulbarga
گلبرگہ میں 53 سلم علاقوں میں مفت ہیلتھ کیمپ یہ بھی پڑھیں:
ڈاکٹر فاروق منور نے مزید کہا کہ خاص کر کے سلم علاقے کے عوام اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے۔ اس لیے ان کی امداد کے لیے منور اسپتال انھیں مفت ہیلتھ چیک اپ کر کے انھیں مفت دوائیاں تقسیم کرنے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔ جس کے لیے گلبرگہ شہر کے مختلف سلم علاقوں میں یہ ہیلتھ کیمپ منعقد کیا گیا ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ عوام کو اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے گزارش کی گئی ہے۔
گلبرگہ میں 53 سلم علاقوں میں مفت ہلتھ کیمپ بتایا گیا ہے کہ اس مفت ہیلتھ کیمپ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مفت دوائیاں حاصل کی اور فری چیک اپ سے خوب استفادہ کیا۔ Free Health Camps in Gulbarga۔ اس موقع پر سلم جن آندولن کرناٹک تنظیم کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام صحت کے ضمن میں اپنے اندر شعور بیدار کریں اور مفت کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔