اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2021, 11:50 AM IST

ETV Bharat / state

بسوا کلیان میں فری ایمبولنس سروس شروع

حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے فری ایمبولنس سروس شروع کی گئی ہے۔

free-ambulance-service-start-in-biswa-kalyan
بسوا کلیان میں فری ایمبولنس سروس شروع

کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے متعدد عوامی فلاحی کام کیے جارہے ہیں ۔

ٹرسٹ کی جانب سے بیواؤں کے لیے وظائف، خواتین کے لیے ٹیلرنگ سینٹر، مستحق خواتین میں مفت سلائی مشینوں کی تقسیم، مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں، دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں نوٹ بکس کی تقسیم، مستحق غرباء میں راشن کی تقسیم جیسے کام کیےجارہے ہیں۔

بسوا کلیان میں فری ایمبولنس سروس شروع

اس کے علاوہ حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے فری ایمبولنس سروس شروع کی گئی ہے۔

محمد صلاح الدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضرورت مند احباب کے لیے حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے فری ایمبولنس سروس شروع کی گئی ہے، ایمبولنس درگاہ کے احاطے میں رکھی گئی ہے ۔

ضرورت مند افراد اس فون نمبر9739755032 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details