کرناٹک کے شہر یادگیر میں حیدرآباد کی مشہور علمی و تحقیقی دانش گاہ جامعہ نظامیہ کے بانی شیخ الاسلام مولانا محمد انوار اللہ فاروقی المعروف فضیلت جنگ کے 106 ویں سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر یادگیر کی امام مسجد الہی کے امام و خطیب مولانا محمد ندیم اللہ نظامی نقشبندی نے کہا کہ 'اللہ تعالی نے مولانا انوار اللہ فاروقی کو دنیاوی اور دینی بصیرت دونوں سے نوازا تھا'۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا انوار اللہ فاروقی جامعہ نظامیہ کے بانی کے علاوہ مشہور کتب خانہ آصفیہ (موجودہ نام سنٹرل لائبریری) کے بھی بانی تھے۔