اردو

urdu

سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا انتقال

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ آسکر فرنانڈیز کا انتقال ہوگیا۔

By

Published : Sep 13, 2021, 3:01 PM IST

Published : Sep 13, 2021, 3:01 PM IST

Updated : Sep 13, 2021, 3:55 PM IST

اوسکر فرنانڈیز کا انتقال
اوسکر فرنانڈیز کا انتقال

کانگریس کے سینیئر آسکر فرنانڈیز 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے منگلورو کے ینی پویا ہسپتال میں آخری سانس لی۔

آسکر فرنانڈیز کو رواں برس جولائی ماہ میں یوگا کی مشق کرتے ہوئے سر میں چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

آسکر فرنانڈیز یو پی اے حکومت میں مرکزی کابینی وزیر برائے ٹرانسپورٹ تھے اور انہیں راہل گاندھی سمیت گاندھی خاندان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مرکزی الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی یو پی اے حکومت میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری، وزیر محنت اور روزگار کی وزارت (آزادانہ چارج) تھے۔

آسکر فرنانڈیز نے راجیو گاندھی کے پارلیمانی سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھ۔ وہ 1980 میں 7ویں لوک سبھا کے لیے کرناٹک کے اڈوپی حلقے سے منتخب ہوئے تھے جب کہ اسی حلقے سے 1984، 1989، 1991 اور 1996 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں وہ 1998 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیے گئے۔

سنہ 2004 میں وہ دوبارہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 2004 سے 2009 تک مرکزی وزیر بھی رہے۔ انہوں نے شماریات اور پروگرام پر عملدرآمد اور این آر آئی امور جیسے مختلف قلمدان سنبھالے ہیں۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details