اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: ضلع بی جے پی دفتر میں منائی گئی سابق وزیراعظم کی برسی - yadgir news

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بی جے پی کے ضلعی دفتر میں آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی دوسری برسی منائی گئی۔

image
image

By

Published : Aug 16, 2020, 2:09 PM IST

اس موقع پر ضلع یادگیر کے بی جے پی صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی تصویر پر گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شرن بھوپال ریڈی نے سابق آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کی شناخت تھے، اٹل بہاری واجپئی کا دور اقتدار ایک صاف ستھرا امن اور شانتی کا دور تھا۔

پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت انہوں نے نیشنل ہائی وے اور اسٹیٹ ہای وے کو کافی ترقی دی۔

بی جے پی رہنما سبنا گرمٹکل نے کہا کہ پارٹی کے تمام قائدین کو اٹل بہاری واجپئی کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر ضلع یادگیر بی جے پی پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details