بنگلورو:کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل جنتا دل (سیکولر) کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سابق ایم ایل اے شیولنگے گوڑا کانگریس میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے سابق وزیر اعلی اور لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدارامیا اور کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں ہاسن ضلع کے آرسیکیرے میں ایک میگا ریلی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ایک سال سے زیادہ عرصے تک جے ڈی ایس کی سرگرمیوں سے خود کو دور رکھنے کے بعد مسٹر گوڑا نے 2 اپریل کو جے ڈی ایس ایم ایل اے کی حیثیت سے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
شیولنگے گوڑا کا کانگریس پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے شیوکمار نے کہا کہ ان کی شمولیت سے ہاسن ضلع میں سب سے پرانی پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔ سدارامیا اور شیوکمار جیسے کانگریس کے سرکردہ لیڈر گزشتہ ایک دہائی سے گوڑا کو پارٹی میں لانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ لوگوں کی نبض کو سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئے۔ شیوکمار نے کہا، "گزشتہ 10 برسوں سے مسٹر سدارامیا اور میں مسٹر گوڑا کو پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ لیکن آخر کار مسٹر گوڑا نے لوگوں کے جذبات کو سمجھا اور پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس سے ضلع ہاسن میں پارٹی مضبوط ہوگی۔