اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhaskar Rao Quits AAP and Joins BJP سابق بنگلور پولیس کمشنر و عآپ رہنما بھاسکر راؤ بی جے پی میں شامل - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سابق بنگلور کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ کے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے عآپ پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس فیصلہ سے عام آدمی پارٹی کو دھچکا لگا ہے۔

سابق بنگلور پولیس کمشنر و عآپ رہنما بھاسکر راؤ بی جے پی میں شامل
سابق بنگلور پولیس کمشنر و عآپ رہنما بھاسکر راؤ بی جے پی میں شامل

By

Published : Mar 1, 2023, 8:21 PM IST

بنگلور:ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر و بنگلورو کے سابق پولیس کمشنر بھاسکر راؤ، جو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی منشور کمیٹی کے چیئرمین ہیں، کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ سابق آئی پی ایس افسر نے منگل کو ریاست کے وزیر ریوینیو آر اشوکا سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ بتایا جارہا ہے کہ بھاسکر راؤ نے تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کے اناملائی، سابق آئی پی ایس افسر اور پارٹی کے کرناٹک انتخابات کے شریک انچارج اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے بھی ملاقات کی۔ راؤ، جنہوں نے سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے آئی پی ایس سے استعفیٰ دیا تھا، گزشتہ سال اپریل میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے، اور حال ہی میں انہیں پارٹی کی منشور کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، اور وہ ریاست میں پارٹی کے نمایاں چہروں میں سے ایک کے طور پر ابھرے تھے۔

سابق بنگلور پولیس کمشنر و عآپ رہنما بھاسکر راؤ بی جے پی میں شامل

یہ بھی پڑھیں:

راؤ، الیکشنز کی تیاریوں کے چلتے شہر بنگلور کے بسوانا گوڈی اسمبلی حلقہ سے عآپ کے ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا تھا، لیکن اب یہ باتیں ہورہی ہیں کہ انہوں نے سب سے پہلے عآپ کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان کے کچھ لیڈروں کے ساتھ خاص طور پر ریاستی یونٹ میں حال ہی میں پھیر بدل سے وہ ناخوش رہے تھے۔ بھاسکر راؤ نے کہا ہے کہ انہیں عآپ میں ترقی کی کوئی گنجائش نہیں نظر آرہی تھی اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے منگل 28 فروری کو بی جے پی کے ریاستی دفتر کا دورہ کیا اور پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل، پارٹی کرناٹک کے انچارج کے اناملائی، ریاستی وزیر آر اشوکا اور مرکزی وزیر سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details