کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ مہاراشٹر میں گزشتہ دو ہفتوں میں کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافہ کے پیش نظر وہاں سے یادگیر آنے والے لوگوں کے لئے کووڈ کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
یادگیر: کووڈ ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کی تشکیل - Formation Covid test teams
کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرراگا پریا نے کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے پیش نظراحتیاطی تدابیر کا اعلان کیا۔
کورونا کی منفی رپورٹ دکھانے کے بعد ہی یادگیر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کی یہ جانچ رپورٹ گزشتہ 72 گھنٹوں کے اندر کی ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے مہاراشٹر میں کورونا کے نئے معاملات کو دیکھتے ہوئے یادگیر ضلع کے کچھ حصوں میں جانچ کے لیے 19-کووڈ ٹیسٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
جو شہر کے نئے بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن یادگیر، تعلقہ سرپور بس اسٹینڈ، تعلقہ شاہ پور بس اسٹینڈ کے علاوہ دیگر عوامی مقامات پر جانچ کے لئے کووڈ ٹیسٹ ٹیموں کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے کیسز مہاراشٹرا کیرالا سمیت کچھ ریاستوں میں بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام کی صحت کے مفاد میں یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کے ماسک پہنیں، سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔