اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: صفا بیت المال کی جانب سے مریضوں میں کھانے کی تقسیم - غریبوں اور مریضوں کی مدد

مذہبِ اسلام میں ضرورت مندوں اور غریبوں کو کھانا فراہم کرنا، پیاسوں کو پانی پلانا، غریبوں اور مریضوں کی مدد کرنا بہت بڑا ثواب مانا جاتا ہے۔ اسی مقصد سے ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں جیمس ہسپتال کے سامنے گزشتہ دو مہینوں سے صفا بیت المال کی جانب سے مریضوں اور ان کے ساتھ رہنے والے رشتے داروں کو کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

گلبرگہ: صفا بیت المال کی جانب سے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا
گلبرگہ: صفا بیت المال کی جانب سے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا

By

Published : Jun 26, 2021, 8:19 AM IST

اس موقع پر صفا بیت المال ضلع گلبرگہ کے صدر مولانا نذیر احمد رشادی نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران شہر کے ہسپتالوں میں موجود مریضوں کی پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے 27 اپریل کو صفا لنگر کے نام سے روزانہ دوپہر میں مریضوں اور ان کے رشتے داروں کے لئے کھانا پانی تقسیم کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔

گلبرگہ: صفا بیت المال کی جانب سے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا

انہوں نے کہا کہ آج اس کام کو شروع کیے ہوئے دو ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ جس سے کافی مریضوں اور غریبوں کو مدد مل رہی ہے۔ اس کام کو 365 دن تک جیمس اسپتال میں جاری رکھا جائےگا اور اسی کے ساتھ ساتھ کینسر کے مریضوں کے لئے جوس بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

گلبرگہ: صفا بیت المال کی جانب سے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا

یہ بھی پڑھیں: عمر گوتم کی بیٹی نے کہا، عدلیہ پر پورا بھروسہ، میرے والد بے قصور

انہوں نے کہا کہ صفا بیت المال نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مفت ایمبولنس کی سروس بھی شروع کی ہے۔ جس کے ذریعہ مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کی خدمات انجام دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ صفا بیت المال کی خدمات کی شہر بھر میں لوگ تعریف کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details