گلبرگہ:ریاست کرناٹک کےگلبرگہ شہر کی معروف درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو کے 619 واں عرس شریف کے موقع پر ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صدرصفہ حویلی سے لباس سے خاجگی میں گیارہ سیڑھی پہنچ کر پرچم کشائی کی ۔اور فاتحہ خوانی کے بعد بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز میں خدمات کے فرائض کو انجام دیا گیا۔ اوراس کے بعد محفل سماع ہوا۔ فاتحہ خوانی کے بعد تبرک تقسیم کیاگیا۔
اس موقع پر حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب جانشین سجاد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،ڈاکٹر سید مصطفیٰ الحسینی صاحب ،سید شاہ تقی اللہ حسینی صاحب ،سیدعاقب حسینی صاحب ،سید مرتضی صاحب ،اور خانوادہ بندہ نواز ،اور دیگر مریدین و معتقدین شرکت کی،انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا619واں عرس شریف 5,6,7 جون کو منایا جارہا ہے۔جس میں 5 جون بروز پیر صندل شریف 6 جون بروز منگل محفل چراغاں ،7 جون محفل قل رہے گی۔