اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی جمہوریت کا سہارا لے کر عوام مخالف پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے' - بیدر میں بلدی مسائل بہت ہیں

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں سٹی میونسپل کونسل (سی ایم سی) یعنی بلدیہ بیدر کے انتخابات 27 اپریل کو ہوں گے، جس میں پہلی بار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے۔

ایڈوکیٹ بابو راؤ
ایڈوکیٹ بابو راؤ

By

Published : Apr 18, 2021, 10:28 PM IST

ضلع بیدر میں بلدیاتی انتخاباتی میں حصہ لینے کے لئے مختلف پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لئے پرعزم ہیں، بیدر کے سی ایم سی انتخابات میں پہلی بار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے۔

ایڈوکیٹ بابو راؤ

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شاخ بیدر کے صدر ایڈوکیٹ بابو راؤ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر میں ہورہے مونسپل کونسل کے انتخابات میں پہلی بار سی پی آئی پارٹی کے چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بی جے پی دہلی سے لے کر گرام پہنچات تک اپنا راج چلانا چاہتی ہے، وہ ملک کی جمہوریت کا سہارا لے کر عوام مخالف پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیدر میں بلدی مسائل بہت ہیں، صاف و صفائی کے علاوہ صحت کا بھی یہاں پر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

محکمہ بلدیہ عوام کی صحت کو لے کر غیر سنجیدہ ہے، اس لیے ہم سی پی آئی پارٹی کی جانب سے ایسے امیدوار کو اس انتخابات میں اتار رہے ہیں جو عوام کے درمیان رہ کر عوامی مسائل و بلدی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ذات پات کی حکومت کر رہی ہے۔ لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے لڑا کر حکومت کرنا چاہتی ہے، سی پی آئی اس کے سخت خلاف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے مگر ہم سیکولر جماعتوں کی تائید میں ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے والے لوگوں کا انتخاب کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details