اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Safety Day  آگ پر قابو پانے کے عملی طریقے کیا کیا ہوسکتے ہیں - مدنظر محکمہ فائر بریگیڈ

محکمہ فائر کی جانب سے عوام میں تحفظ اور احتیاطی تدابیر کا شعور بیدار کرنے کے لئے بیدر میں ہیلنگ ٹری ہسپتال میں موک ڈریل کا اہتمام کیا گیا۔اس کا مقصد ہسپتال میں آگ لگنے کی صورت میں اپنے آپ کو اور ارد گرد کے ماحول کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔Fire Safety Day Observed

آگ پر قابو پانے کے عملی طریقے
آگ پر قابو پانے کے عملی طریقے

By

Published : Feb 24, 2023, 3:57 PM IST

آگ پر قابو پانے کے عملی طریقے


بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں آج کل آتشزدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔اس کے مدنظر محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے عوام میں تحفظ اور احتیاطی تدابیر شعور پیدا کرنے کے لئے بیداری مہم چلا رہی ہے۔

محکمہ فائر کی جانب سے عوام میں تحفظ اور احتیاطی تدابیر کا شعور بیدار کرنے کے لئے بیدر میں ہیلنگ ٹری ہسپتال میں موک ڈریل کا اہتمام کیاگیا۔اس کا مقصد ہسپتال میں آگ لگنے کی صورت میں اپنے آپ کو اور ارد گرد کے ماحول کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔

اس طرح بیدر ضلع کے تعلقہ جات ہمنا آباد، بھالکی، بسواکلیان، اوراد چٹگپہ فائر اسٹیشنوں میں کو آگ سے متعلق احتیاطی تدابیر اور آگ حادثات اور آگ سے بچاؤ کا دن کے طور پر منایا گیا۔

ضلع بیدر میں واقع فائر اسٹیشن کے آفیسر محمد مزمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ سے کس طرح اپنے آپ کو محفوظ رکھا جائے اس سے متعلق عوام میں معلومات فراہم کرنے کے لئے ہر سال 23 فروری کو آگ سے بچاؤ کا دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔آج کے دن ضلع بیدرکے تمام تعلقہ جات میں اس دن کو آگ سے ہونے والے نقصانات اور آگ سے بچاؤ کے معلومات کے طور پر لوگوں میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Relief Materials For Earthquake Victims ترکیہ و شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے بنگلور سے ریلیف مٹیریل روانہ

انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی طرف سے عوام کو تمام تر معلومات فراہم کریں۔جہاں کہیں بھی آگ لگنے کا کوئی واقعہ پیش آئے تو فائر اسٹیشن پر فون کریں ۔مکمل پتہ بتائیں تاکہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو موقع پر آسانی سے پہنچ سکے ۔فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو وقت پر اطلاع دینے سے حالات کو جلد سے جلد قابو میں کیا جا سکےا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details