ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سمیت 23 کانگریسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تعلق پنچایت کے نائب صدر روپڈ شٹی، سیڑم بلاک کانگریس صدر، نا گیشور، کانگریس رہنما وینکٹرام ریڈی، عبدالستار، مرلی دھر، ظہر پٹیل اور دیگر کانگریس رہنماؤں کے خلاف صلح پیٹھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ کیا گیا ہے۔
گلبرگہ: سابق وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش کے خلاف مقدمہ درج - لاک ڈاؤن
کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے چنچولی تعلقہ کے صلح پیٹھ کے فنکشن ہال میں کانگریس کارکنان کا اجلاس منعقد کرنے کے الزام کے تحت سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سمیت 23 کانگریسی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سابق وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش کے خلاف مقدمہ درج
اس موقع پر سابق وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صلح پیٹھ میں پارٹی کا یا کارکنان کا کوئی اجلاس نہیں کیا ہے۔ ان کے صلح پیٹھ پہنچنے کی اطلاع پر ان کے حامیوں نے اکٹھا ہو کر ان کا حال جاننے کی کوشش کی۔ ان کے خلاف بے بنیاد الزام اور جھوٹی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور انہوں نے کہا.کہ وہ ان کے اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے سلسلے میں قانونی لڑائی لڑیں گے۔