کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور کسی بھی طرح کی سرگرمی پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے قریب واقع ایک ریزورٹ میں شادی کا اہتمام کرنے کے الزام میں ایک کنڑا ٹی وی اینکر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
بنگلور ریزورٹ کے قریب مقیم مقامی افراد کے ذریعہ پولیس کو 18 اپریل کو ہوئے اس پروگرام کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔