اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: 23 مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم - کورونا وائرس

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں 23 مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم کیا گیا ہے تاکہ جس کسی کو بھی نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار ہو وہ ان مراکز پر جا کر جانچ کے ساتھ ستھ اپنا علاج بھی کرا سکتے ہیں۔

fever testing centers set up at 23 places in gulbarga karnataka
گلبرگہ میں 23 مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم

By

Published : Apr 23, 2020, 9:31 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے یہاں کے محکمہ ضلع افسران کی جانب سے کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

گلبرگہ میں 23 مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم

کورونا وائرس ( کووڈ-19) کی جانچ کے لیے گلبرگہ شہر میں آٹھ اور تعلقہ سطح پر 15 سمیت ضلع بھر میں 23 مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

گلبرگہ میں 23 مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرتھ نے بتاتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ شہر کے بخار کلینک کی تفصیل ابتدائی طبی مراکز اشوک نگر، شیواجی نگر، نیور حمت نگر، تارفیل، جنرل ہاسٹل، لمراک پبلک اسکول، عقب شاداب فنکشن ہال مکہ کالونی، عمر کالونی آزاد پور روڈ صابرہ القمر مسجد کے قریب، نوری پبلک اسکول، نورانی محلہ، سرکاری پرائمری اسکول سونیا گاندھی کالونی، حج کمیٹی نیا محلہ مومن پورہ اور دیگر مقامات پر بخار معائنہ مراکز قائم کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو سردی، کھانسی، بخار اور سانس کی تکلیف ہو تو ضلع کے عوام اپنے قریبی ان بخار مراکز پر جا کر معائنہ کرائیں اور علاج بھی کرائیں۔ شہر گلبرگہ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details