ریاست کرناٹک میں شہر گلبرگہ کے چیتا پور ریلوے ریلوے سٹیشن پر ایک خاتون اس وقت کرشمائی طور پرہلاک ہونے سے محفوظ رہ گئییں، جب سامان سے لدی ٹرین انکے اوپر سے گزر گئی۔
بتایاجاتا ہے کہ جب ایک خاتون پٹری کو عبور کررہی تھی اس وقت ٹرین ان کے سامنے آگئ جیسے ہی اس کی نظر ٹرین پر پڑی وہ فوری طور پر پٹری کے درمیانی حصے میں لیٹ گئی۔
وہاں موجود افراد نے بتایا کہ اس ضعیف خاتون نے پٹری کو عبور کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر جارہی تھی کہ اچانک ریل گاڑی پٹری پر آگئی جس کے بعد وہ پٹری کے درمیان میں لیٹ گئی۔ اور ٹرین انتہائی تیز رقتار سے ان پر سے گزرتی چلی گئی۔