سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کےروز 1،785 نئے کیسز درج ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 29،13،512 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل بدھ کو 1،769 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی کم ہے۔ آج صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1،651 رہی ، جس سے انفیکشن سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 28،52،368 ہوگئی۔