اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماہ رمضان کا روزہ رکھنے سے تقوی پیدا ہوتا ہے

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کی طرف سے بندوں کے لئے ایک عظیم الشان تحفہ ہے، جس میں اللہ نے اپنے بندوں پر دیگر عبادتوں کے ساتھ ساتھ روزے کو فرض قرار دیا گیا ہے۔

ماہ رمضان کا روزہ رکھنے سے تقوی پیدا ہوتا ہے
ماہ رمضان کا روزہ رکھنے سے تقوی پیدا ہوتا ہے

By

Published : May 4, 2021, 12:20 PM IST

کرناٹک: رمضان المبارک کا مہینہ بندوں کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ایک عظیم الشان تحفہ ہے، جس میں اللہ نے اپنے بندوں پر دیگر عبادتوں کے ساتھ ساتھ روزے کو فرض قرار دیا گیا ہے۔

ویڈیو

رمضان کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے آج مسجد چوک یادگیر کے امام و خطیب مولانا صادق نظامی سے گفتگو کی۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بندوں کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ایک عظیم الشان تحفہ ہے اس مہینے میں اللہ دیگر عبادتوں کے ساتھ ساتھ روزے کو فرض قرار دیاہے۔ روزہ رکھنے سے تقوی پیدا ہوتا ہے اور تقویٰ سے پرہیز گاری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بندہ صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے روزہ رکھتا ہے اور وہ تمام تر چیزوں کو ترک کردیتا ہے۔

مولانا صادق حسن نظامی نے مزید کہا کہ جس طرح ہم ماہ رمضان میں ایک مہینہ عبادت اور پرہیز گاری اور تقوی میں گزارتے ہیں ہم تمام کو چاہیے کہ سال کے دیگر مہینوں میں بھی تقویٰ پرہیزگاری اور عبادت کو برقرار رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details