ریاست کرناٹک کے تاریخی شہر گلبرگہ میں بھی گذشتہ 14 دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج کو مٹھوں کے سربراہان اور سماجی ملی رہنماؤں کی کی جانب سے حمایت کی گئی ہے۔
اس موقع پر گلبرگہ اک ماہادیوی آشرم کی پربھو تائی نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت 'جے جوان جے کسان' کی بات کر تی ہے،مگر حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کر نے میں نا کام ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسان اس ملک کے اننیہ داتا ہیں، کسانوں کی ترقی کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
کسان محنت کر کے اپنی زمین میں اناج اگاتا ہے، جس سے ملک بھر کے عوام کھاتے ہیں۔