ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں شاہین ادارہ جات کے فالکن گروپ آف کالجز نے ہر برس کی طرح رواں برس سنہ 2020 میں پھر ایک بار ریکارڈ قایم کیا ہے۔ فالکن کالج کے طالب علم ابرار احمد جو کہ راجستھان کے ایک چھوٹے سے دیہات سے تعلق رکھنے والے خاندان سے ہیں، نیٹ امتحان میں 655 نمبرات حاصل کرکے اقلیتی طبقات میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے اور اس سے وہ سرکاری فری میڈیکل سیٹ کے حقدار بن گئے ہیں۔
نییٹ سنہ 2020 کا امتحان کورونا وائرس وباء کے دوران منعقد کرایا گیا تھا اور اس دشواری میں بھی طلباء نے انٹرنیٹ کے ذریعے اساتذہ کی مسلسل رہنمائی حاصل کی اور اپنی پڑھائی لگن کے ساتھ کرتے رہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فالکن کالجز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالسبحان نے بتایا کہ ابرار راجستھان کے ایک چھوٹے سے گھر سے ہے، جس کے والد رکشا چلاتے ہیں اور چھوٹے سے گھر میں ان کا گزارا ہوتا ہے۔