اس موقع پر مولانا محمد شاکر علی رضوی نے کہا کہ 1400سال قبل ہی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف بیماریوں سے پچنے کے لئے رہنمائی فرمائی ہے۔
آج اس کو سائنس اور میڈیکل بتارہا ہے۔ اس لئے ہمیں اپنی زندگی میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے تعلیمات پر عمل کر نے کی ضرورت ہے۔
دنیا بھر میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ اس سے پچنے کے لئے محکمہ صحت عامہ کے جانب سے عوام میں بیدار لائی جارہی ہے۔ مگر 1400 سال پہلے ہی اس طرح وائرس سے پچنے کے لئے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم رہنمائی فرما ئی ہے۔ بس آج ہمیں انکے بتاتے ہوئے تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔