بیدر : اس سال شاہین کالج سے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے چند طلباء وطالبات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کالج میں تعلیم حاصل کرنا اپنے خوابوں کو پروان چڑھانے کا واحد راستہ ہے شاہین کالج سے ہم اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا بھی حوصلہ پاتے ہیں
محمد زاہد اکمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ابتدائی تعلیم ساتویں جماعت تک اردو زبان میں ہوئی، لیکن ساتویں جماعت سے دسویں اور دسویں سے بارہویں جماعت تک میں نے انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کی الحمداللہ میری تعلیمی صلاحیتوں اور انگریزی زبان کو پروان چڑھانے میں شاہین اسکول اور شاہین کالج کے تمام اساتذہ کا اہم رول ہے ان اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج میں نے اس سال نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ میری اس کامیابی میں شاہین کالج کے تمام اساتذہ کا اہم رول ہے، جنہوں نے ہماری صلاحیتوں کو ابھارنے میں رات دن محنت کی ہے۔
حافظ محمد نے کہا کہ ایک حافظ کے لیے شاہین کالج بہترین ذریعہ ہے اپنی عصری تعلیم کو آگے بڑھانے کا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بھی بہترین ذریعہ شاہین کالج ہے میں ان تمام حفاظ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور اعلی تعلیم کے لیے شاہین کالج کا انتخاب کریں۔
اس سال نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی بنگلور کی طالبہ مریم قریشی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کالج میں سیٹ ملنا ہی آپ کی کامیابی کی ضامن ہے ۔کیونکہ یہاں پر داخلہ لینے والے تقریبا لڑکیوں کو با حجاب اور دینی تعلیم کے ساتھ عصری اعلی تعلیم دی جاتی ہے ۔