صحافی عبدالعلی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایگزبیشن کے مختلف ماڈل کا میں نے مشاہدہ کیا۔ اس طرح کے ماڈلز بچوں میں چھپی ہوئی ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے بچوں میں مسابقتی دور کو بخوبی انجام دینے کی کی صلاحیت ہوتی ہے۔
بیدر کے اسکول طلبا کے ماڈلز کی نمائش - Exhibitions at Daffodils Public School in karnataka
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ڈیفو ڈیل اسکول میں ایگزبیشن کا افتتاح عبدالعلی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
![بیدر کے اسکول طلبا کے ماڈلز کی نمائش ڈیفو ڈیل پبلک اسکول میں ایگزبیشن کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5963637-574-5963637-1580886336390.jpg)
ڈیفو ڈیل پبلک اسکول میں ایگزبیشن کا انعقاد
ڈیفو ڈیل پبلک اسکول میں ایگزبیشن کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ 'جہاں بچے پڑھتے ہیں وہاں اس طرح کے ایگزبیشن ہوتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ کہ آج کا دور مسابقتی کا دور ہے جو طلباء محنت لگن جستجو سے پڑھتے ہیں وہی طلبہ کامیاب و کامران ہوتے ہیں۔'
اس موقع پر صدر معلمہ عاظمہ کوثر نے عبدالعلی ایڈیٹر و دیگر مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:36 AM IST