کرناٹک: ٹکنالوجی کے اس دور میں انسان جسمانی محنت ورزش کو چھوڑ کر عیش و آرام کی زندگی میں گم ہیں، جس سے انسان کی قوت مدافعت کمزور ہونے ساتھ ساتھ کئی بیماریاں اپنے زد میں لے رہی ہے جس سے کئی طرح کے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اگر ہم بچوں میں کھیل کی اہمیت پر بات کریں تو کھیل کے بغیر بچوں کی زندگی ادھوری ہے، کھیل سے ان کے جسم میں چستی اور پھرتی کے ساتھ صحت بھی ٹھیک رہتی ہے، مگر موجودہ دور میں بچے کھیل کے معنی مفہوم بدل چکے ہیں، اب ان کے لئے کھیل سے مراد اپنے موبائل میں موجود کھیل ہی سمجھ میں آتا ہے۔
اس تعلق سے ڈاکٹر شرن یادگیر بتاتے ہیں کہ جب ہم چھوٹے تھے تو بہت سارے کھیل کھیلا کرتے تھے، جس سے ہماری صحت ٹھیک رہتی تھی، مگر آج کے بچے صرف موبائل میں گیم کھیلتے ہیں۔ اور موبائل سے ان کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے خاص کرکے ان کی آنکھ اور دماغ پر موبائل کی روشنی کا منفی اثر ہورہا ہے۔