بنگلور: گذشتہ دنوں پٹنہ پولیس نے پھلواری شریف سے دو افراد کو مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے Two People Arrested in Patna۔ ان کے تعلق سے کہاجارہا ہے کہ یہ لوگ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رکن ہیں Popular Front of India۔ ان کے پاس سے برآمد کیے گئے ایک دستاویز کو پی آئی کا بتایا جارہا ہے۔ دستاویز کے مطابق یہ لوگ "2047 تک بھارت میں اسلام کی حکمرانی قائم کرنے" کا مبینہ منصوبہ رکھتے ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پاپولر فرنت آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے کہاکہ گرفتار افراد پاپولر فرنٹ کے ارکان نہیں ہیں اور جس دستاویز کی بات کی جارہی ہے وہ ایک فرضی دستاویز ہے Exclusive With PFI National General Secretary۔ انیس احمد نے کہاکہ یہ بی جے پی حکومت کی سازش ہے کہ پاپولر فرنٹ کو جھوٹے کیس میں پھنسا یا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں وہ قانونی لڑائی جاری رکھیں گے۔'