کرناٹک اسمبلی میں 14 فروری سے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا Karnataka Budget 2022-23۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی ریاستی بجٹ پیش کریں گے CM Basavaraj Bommai will Persent State Budget۔ سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے دو بجٹس کے بعد بسوراج بومائی کا یہ پہلا بجٹ ہے جس پر عوام کی امیدیں وابسطہ ہیں۔
Karnataka Assembly Deputy Leader on Budget: ریاستی بجٹ، کیا یہ بجٹ عوام کے حق میں ہوگا؟ - کرناٹک بجٹ میں اقلیتوں کے لیے کیا ہوگا
ریاستی بجٹ پر ای ٹی وی بھارت نے منگلورو سے رکن اسمبلی و کرناٹک اسمبلی کے نائب لیڈر یو ٹی قادر سے بات چیت کی اور جاننے کی کوشش کی کہ کیا بی جے پی حکومت اس بجٹ میں بھی اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنائے گی یا اقلیتوں کے لیے کچھ ہوگا؟ Karnataka Assembly Deputy Leader on Budget
ریاستی بجٹ، کیا یہ بجٹ عوام کے حق میں ہوگا؟
اس تعلق سے یو ٹی قادر نے بتایا کہ کانگریس وقتاً فوقتاً اپنی اپوزیشن کی ذمہ داری نبھاتی آرہی ہے، لیکن بی جے پی اپنے اقلیت و دلت مخالف ایجنڈا پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ ان طبقات کو نظر انداز کر رہی ہے'۔
یو ٹی قادر نے بتایا کہ بی جے پی حکومت سے امید لگائے رکھنا مناسب نہیں، لہذا عوام آنے والے انتخابات میں ان فسطائی قوتوں کو ناکام بناکر ریاست میں امن و بھائی چارہ کی حکومت بنائے گی۔'
مزید پڑھیں: