اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایف آئی کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب سے خصوصی گفتگو - ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت

پی ایف آئی کے جنرل سیکریٹری محمد ثاقب نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے افراد کو نشانہ بنا کر ای ڈی کے ذریعے چھاپے مار کارروائی کروا رہی ہے۔

پی ایف آئی کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب سے خصوصی گفتگو
پی ایف آئی کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب سے خصوصی گفتگو

By

Published : Feb 22, 2021, 11:03 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری محمد ثاقب نے دورہ کیا۔

پی ایف آئی کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب سے خصوصی گفتگو

وہیں اس دورے کے دوران پی ایف آئی کے قومی جنرل سیکرٹری محمد ثاقب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملک بھر میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا غریب ،مزدور ،کسان اور مظلومین کے حقوق کے لئے اپنی آواز کو بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے افراد کو نشانہ بنا کر ای ڈی کے ذریعے چھاپے مروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی عوام کے لئے اپنی آواز کو بلند کرتی ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہے، یہ تنظیم ہر مظلومین کی آواز بن کر کام کر رہی ہے۔

محمد ثاقب نے کہا کہ ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران ہلاکشدگان کی تدفین کے لیے بھی کام کیا۔

وہیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے آگے آئی، لیکن بی جے پی آر ایس ایس کٹھپتلی بن کر پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر بے بنیاد الزام لگا کر مقدمہ درج کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں کہا کہ یہ ملک جمہوری ملک ہے، یہاں کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے، لیکن آریس ایس اس ملک میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔

مسلمانوں کو الگ الگ طریقو سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، پالر فرنٹ آف انڈیا کے اس طرح کے فرقہ پرست تنظیموں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف آئی ہمیشہ مظلومین کے حقوق کے لئے اپنی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details