بیدر:کرناٹک کے ضلع بیدر کے معروف ڈاکٹر و ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل نے ای ٹی وی بھارت سے موسم گرما میں بچوں میں ہونے والے امراض اور موسم کی تبدیلی کا بچوں کی صحت پر اثر سے متعلق خصوصی بات کی۔ Precaution for children in Summer
Precaution for children in Summer: ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت - بچوں میں چڑچڑاپن
ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ موسم گرما میں خاص کر بچوں میں دھوپ کی شدت کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ دھوپ کی شدت کی وجہ سے بچوں کے جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں چڑچڑاپن و دیگر شکایت پائی جاتی ہیں۔ Precaution for children in Summer
![Precaution for children in Summer: ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت ماہر اطفال ڈاکٹر سہیل سے خصوصی بات چیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15381225-thumbnail-3x2-image.jpg)
انھوں نے بتایا کہ موسم گرما میں خاص طور پر بچوں میں دھوپ کی شدت کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ دھوپ کی شدت کی وجہ سے بچوں کے جسم میں پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں چڑچڑاپن و دیگر شکایت پائی جاتی ہیں۔ موسم گرما میں زیادہ تر بچے تیرنا یا پھر بار بار نہانا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے جسم پر دانے نکل آتے ہیں اور کئی بار خارش بھی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے کافی پریشان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے منع کیا جائے اور ٹھنڈی چیزوں کا استعمال کریں اور ساتھ ہی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی کا اثر بھی بچوں کی صحت پر پڑتا ہے۔ اس لئے بچوں کی صحت کو لے کر کافی احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔